ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں لاکھوں مالیت کا شراب ضبط؛ گوا سے آندھرا جانے کے دوران محکمہ ایکسائز کی کاروار سرحد پر کاروائی

کاروار میں لاکھوں مالیت کا شراب ضبط؛ گوا سے آندھرا جانے کے دوران محکمہ ایکسائز کی کاروار سرحد پر کاروائی

Tue, 16 Feb 2021 21:15:48    S.O. News Service

کاروار 16 فروری (ایس او نیوز) گوا سے غیر قانونی طور پر ٹرک پر بھر کر شراب کو آندھرا لے جانے کے دوران     کاروار سرحد پر داخل ہوتے ہی ٹرک    محکمہ ایکسائز  آفسران کے ہاتھ لگ گئی اور    جانچ کے دوران  لاکھوں مالیت کی شراب برآمد کرتے ہوئے اسے   ضبط کرلیا گیا۔ واردات منگل شام کو پیش آئی ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے آفسران نے 505 لیٹر شراب جس کی مالیت  قریب  9 لاکھ 13 ہزار بتائی گئی ہے ضبط کرلی ہے جسے مچھلیوں کی خالی لاری کے اندر مچھلیوں کے خالی بوکسوں کے درمیان چھپاکر  رکھا گیا  تھا۔ اس ضمن میں محکمہ کےآفسران نے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے لاری ڈرائیور سوریا نارائن کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کاروار کے ماجالی سرحد پر  محکمہ ایکسائز کے آفسران گوا سے کاروار سرحد پر آنے والی سواریوں کی چیکنگ کررہے تھے جس کے دوران اس لاری کا پتہ چلا۔

ایکسائز آفسر ونجاکشی ایم کی قیادت میں یہ کاروائی انجام دی گئی۔ اس تعلق سے مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: